رس بھرا
معنی
١ - رسیلا، میٹھے عرق سے بھرا ہوا (پھل)۔ سبھیں جا بجا باغ رنگ رس بھرے بچھائے گلستان کے لعل و ہرے ( ١٦٦٥ء، علی نامہ، ٢٢٣ ) ٢ - تازہ، شیریں، مزیدار، دلچسپ۔ "لب بالکل کھلتی ہوئی کونپل جیسے تھے بغیر لپ اسٹک کے رس بھرے اور عنابی۔" ( ١٩٥٤ء، شاید کہ بہار آئی، ١٧ ) ١ - [ مرغ بازی ] وہ مرغ جس کو گٹھیا ہوگئی ہو اور اس کے بازو کے جوڑ موٹے اور سخت پڑ گئے ہوں یا ایسا پرند جس کے بازوؤں کے جوڑوں میں خراب مادہ اتر آیا ہو۔ (ماخوذ: اصطلاحات پیشہ وراں، 119:8، اصطلاحات پیشہ وراں، 71:3)
اشتقاق
سنسکرت سے ماخوذ اسم 'رس' کے ساتھ سنسکرت صفت 'بھرا' لگانے سے مرکب 'رب بھرا' بنا۔ اردو میں بطور صفت اور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦١١ء، کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
٢ - تازہ، شیریں، مزیدار، دلچسپ۔ "لب بالکل کھلتی ہوئی کونپل جیسے تھے بغیر لپ اسٹک کے رس بھرے اور عنابی۔" ( ١٩٥٤ء، شاید کہ بہار آئی، ١٧ )